لنڈی کوتل٬ آئس نشہ آوراشیاء فروخت کرنے والے 2افراد کو گرفتارکرلیا گیا

منگل 25 اکتوبر 2016 17:37

لنڈی کوتل۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)لنڈی کوتل بازار میں اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود اور تحصیلدار ارشاد خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ لائن آفیسر ابراہیم شینواری کی لیویز فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ کاروائی ٬آئس نشہ آوراشیاء فروخت کرنے والے 2افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے لنڈیکوتل حوالات میں بندکردیا گیا جبکہ آئس نشہ آور اشیاء قبضے میں لے لیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے پی اے لنڈیکوتل رحیم اللہ محسود نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے میں عوامی شکایات پر گزشتہ دومہینوں سے آئس جیسی نشہ آوراشیاء فروخت کرنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا اور منگل کو لیویز اور خاصہ دار فورس نے کامیاب کارروائی کے دوران اس دھندے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئس نشہ کرنے والے افراد کے خلاف ہماری کارروائی جاری رہے گی اور ملوث افراد کو کیفے کردار تک پہنچائینگے۔