ضروری مرمت کے سلسلے میں بجلی بندرہے گی٬ پسکو

منگل 25 اکتوبر 2016 17:37

پشاور۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ضروری اورناگزیرمرمت کی وجہ سے 132 کے وی پشاورسٹی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 26 اکتوبر صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی گلبہار2٬ پھندوروڈ 2٬ رنگ روڈ٬ چوک یادگار٬ ڈبگری٬ اباسین٬ رشید گڑھی٬ بیری باغ اور وزیر باغ فیڈرزکے صارفین متاثرہوں گی․132 کے وی پشاورکینٹ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 24 اور 26 اکتوبر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے و ی صدرروڈ اورمال روڈ,ایم ای ایس 2٬ سنہری مسجد روڈ فیڈرزکے صارفین متاثرہوں گے۔

(جاری ہے)

132 کے وی حیات آباد گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 26 اور 27اکتوبر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے و ی حیات آباد8 فیڈرزکے صارفین متاثرہوں گے۔ 132 کے وی چکدرہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 27,29,30,31 اکتوبر صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی سیدوشریف٬ خوازہ خیلہ٬ مدین٬ شانگلہ فیڈرزکے صارفین متاثر ہوں گے۔ 220 کے وی مردان گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 26 اور27 اکتوبر صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی نیوانڈسٹریل٬ اولڈ انڈسٹریل٬ رشکئی فیڈرزکے صارفین متاثرہوں گے۔

متعلقہ عنوان :