باہمی تجارت کے فروغ کیلئے ایف پی سی سی آئی کا سات رکنی وفد چین روانہ ہو گیا

سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا ٬ ملک میں جلد خوشحالی آئے گی ٬میاں رحمان

منگل 25 اکتوبر 2016 17:37

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کا سات رکنی وفد ریجنل چیئرمین میاں رحمان عزیز کی قیادت میں باہمی تجارت کے فروغ اور پرائیوٹ سیکٹر کے لئے سی پیک میں موجود مواقعوں کے لئے چین روانہ ہو گیا ۔وفد بیجنگ اور دیگر شہریوں میں بھی بزنس سیشن اور کینٹن فیئر میں بھی شریک ہونگے۔

اس کے علاوہ وہ چین کے چیمبرز آف کامرس٬بزنس ایسوسی ایشن اور دیگر بزنس اداروں کے سربراہان سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کے حوالے سے بھی ملاقات کرینگے۔

(جاری ہے)

سی پیک منصوبے کے بعد ایف پی سی سی آئی کا یہ پہلا وفد چین گیا ہے۔روانگی کے موقع پر میاں رحمان نے کہاکہ سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا اور جلد ہی ملک میں خوشحالی آئے گی اور بے روزگاری ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ وہ چیمبرز آف کامرس اور دیگر بزنس ایسوسی ایشن کے سربراہان سے ملاقات کے موقع پر امپورٹ سے متعلق پاکستانی کاروباری برادری کی شکایات کو بھی زیر بحث لائیںکے اور اس کے حل کے لئے تجاویز پیش کی جائیں گی۔وفد میں سابق صدر گجرات چیمبر اور ڈائریکٹر فنانس جی ایف سی فین محمد اعجاز اور خواجہ خاور شید میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :