پہلی زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کاسیمی فائنل مرحلہ مکمل
منگل 25 اکتوبر 2016 17:36
لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پہلی زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے چوتھے روز مختلف ایج گروپ کے سیمی فائنلز مکمل ہوگئے۔ چوتھے روز کھلاڑیوں کی بڑی تعداد اپنی فیملیز کے ہمراہ ٹینس کورٹس میں موجود تھے۔ اس موقع پر ننھے کھلاڑیوں نے رشید ملک سے ٹینس کی ٹپس بھی حاصل کیں۔ چوتھے روز انڈر 18 بوائز کے پہلے سیمی فائنل میں برکت اللہ نے اسد اللہ کو 6-3, 7-5 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
قبل ازیں انڈر 18 بوائز کے کوارٹرفائنلز میں پہلے میچ میں یوسف خان نے حارث عرفان الحق کو 6-4, 6-2 سے٬ دوسرے کوارٹرفائنل میں محمد شعیب نے الہلام خان کو 6-0, 6-2 سے٬ اسد اللہ نے حافظ ارباب علی کو 6-7, 6-2, 6-3 سے ٬ برکت اللہ نے حذیفہ عبدالرحمان کو 6-2, 6-2سے شکست دی۔(جاری ہے)
انڈر 14 کے پہلے سیمی فائنل میں محمد شعیب نے نعلین عباس کو 6-0, 6-0 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں حمزہ بن ریان نے محمد عبداللہ کو 6-1, 4-6, 10-5 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
قبل ازیں انڈر 14 کے پہلے کوارٹرفائنل میں محمد شعیب نے احمد کامل کو 6-2, 4-6, 10-6 سے٬ نعلین عباس نے عبدالحنان خان کو 6-1, 6-3 سے٬ محمد عبداللہ نے زلان خان کو 6-1, 6-1سے جبکہ حمزہ بن ریان نے محمد سید کو 3-6, 6-0, 11-9 سے شکست دیدی۔ انڈر 18گرلز کے کوارٹرفائنلز مقابلے مکمل ہوئے۔ پہلے کوارٹرفائنل میں نور ملک نے ذکیہ کو 6-0, 6-1 سے ٬ عشا جواد نے ماہین خان کو 6-0, 6-1 سے شمزہ طاہر نے اورین وزیر کو 6-1, 6-0 سے جبکہ ماہین آفتاب نے فاطمہ قریشی کو 6-0, 6-0 سے شکست دے کر سیمی فائنلز مقابلوں کیلئے کوالیفائی کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.