پنجاب بھر میں622ٹریفک حادثات میں 5ا فراد جاں بحق٬715زخمی ہوگئے

منگل 25 اکتوبر 2016 17:36

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز622ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں 05افراد جان کی بازی ہارگئے٬518افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جبکہ192افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران05افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 289 ڈرائیور16 کم عمرڈرائیور٬319مسافراور107پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :