ویلج کونسل چہان کے بلدیاتی ممبران یکجا ہو گئے

منگل 25 اکتوبر 2016 17:23

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ویلج کونسل چہان کے بلدیاتی ممبران یکجا ہو گئے۔ ناظم٬ نائب ناظم اور کسان کونسلر میں پائے جانے والی دوریاں جرگہ کے روبرو دور ہو گئیں٬ متفقہ طور پر مل جل کر کونسل میں تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ تقریبا دو سال سے ویلج کونسل ناظم اور نائب ناظم سمیت کونسلرز کے الگ الگ گروپ بنے ہوئے تھے جس کی بدولت ویلج کونسل چہان میں ایک پائی کا بھی ترقیاتی فنڈ استعمال نہیں ہو سکا جس کی بنیاد پر عوام میں سخت بے چینی پائی جاتی تھی۔

گذشتہ روز ناظم محمد اقبال اعوان اپنے علاقہ کے عمائدین کا ایک جرگہ لیکر نائب ناظم سردار محمد حنیف اور کسان کونسلر سردار قاسم کے پاس گیا اور دونوں اطراف سے عمائدین علاقہ کے علاوہ تحصیل نائب ناظم سردار شجاع احمد٬ سابق امیدوار ضلع کونسل سردار محمد اکرم٬ ناظم بانڈی میرا جمیل عباسی٬ نائب ناظم باغ عارف عباسی٬ یوتھ کونسلر لیاقت اعوان و دیگر مشران علاقہ جرگہ میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ناظم کے جرگہ پر نائب ناظم اور کسان کونسلر نے جرگہ کے اصرار پر آئندہ کیلئے مل جل کر کام کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ دیگر کونسلرز کو بھی ساتھ لیکر چلیں گے۔ سردار محمد اکرم٬ شجاعت احمد٬ جمیل عباسی٬ عارف عباسی٬ سردار صادق٬ ملک سلطان اورنگزیب اعوان اور زرداد اعوان و دیگر نے اپنے خطاب مین بلدیاتی ممبران کو یکجا ہو کر عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے کی تلقین کی جبکہ تحصیل نائب ناظم شجاعت احمد نے کہا کہ عوام نے منتخب کر دیا ہے٬ اب عوام کا قرض خدمت اور اور ترقیاتی کام کر کے چکائیں گے٬ کسی بھی عناصر کی پرواہ کئے بغیر ہمیں اکٹھے ہو کر کام کرنا ہو گا اور کہا کہ آج بدھ کے روز چہان پلکیاں سڑک کی تعمیر کا آغاز کریں گے اور 50 لاکھ روپے کی لاگت سے پی سی سی دیواریں لگائی جائیں گی٬ مزید فنڈ آئندہ بجٹ میں رکھیں گے٬ اسی طرح جلد ہی ری٬ تریڑا ڈنہ روڈ پر کام شروع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :