مختلف وارداتوں میں بھاری نقصان ٬ رکشہ ڈرائیور قتل

منگل 25 اکتوبر 2016 17:22

سرگودھا۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سرگودہا اور گرد و نواح میں شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم ہوگئے۔مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق اقبال کالونی چوک کے قریب ڈاکوئوں نے رکشہ سواروںکو لوٹنے کی کوشش کی تو مزاحمت پر فائرنگ کر کے رکشہ ڈرائیور جہانگیر کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ۔

رکشہ ڈرائیور جہانگیر 6بچوں کا باپ تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح موضع چبہ پرانا کے قریب رضاسلیم سے موٹر سائیکل ٬ نقدی اور موبائل چھین لیا گیا ۔چک نمبری 93شمالی کے عتیق کی بھینس ٬ سیٹ لائی ٹائون ٬سے مجاہد اقبال اور اقبال کالونی کے عامر شہزاد کی موٹر سائکلیں ٬ چک نمبری 46شمالی کے طارق بشیر کے گھر سے باہر کھڑی کار ٬ دین کالونی سے بجلی کا ٹرانسفارمر ٬ جبکہ چک نمبری 3جنوبی کے سہیل احمد کے گھر سے ایک لاکھ روپے نقدی اور موبائل چوری ہوگئے۔متعلقہ تھانہ جات کی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :