یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس میں ایڈمیشن کا عمل جاری

منگل 25 اکتوبر 2016 17:22

سرگودھا۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر شوکت نے کہا کہ یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس میں ایڈمیشن کا عمل جاری ہے اور ہائر سمسٹر کلاسزشروع ہو چکی ہیں جبکہ نئے آنے والے طلباء کے لئے اورینٹ کلاس کا اہتمام بروز اتوار کو ہوگاجبکہ یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس میں جلد PHDکلاسز کا آغاز ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہمار ی یونیورسٹی جس کا شمارملک بھر کی ٹاپ یونیورسٹیز میں ہوتا ہے یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس نصابی میدان میں کامیابیاںسمیٹ رہی ہے اور اس کا سہرا ہمارے اساتذہ کے سر بندھتا ہے ۔انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس میں ہر کام میرٹ اور قاعدہ وقانون کے مطابق کیا جا رہا ہے ۔ طلباء کا جوق در جوق یونیورسٹی میں داخل ہونا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ کا تعلیمی معیار بہتر سے بہتر تر ہورہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل علام اسلامیہ کے 20طلباء ڈگری مکمل کر کے جا چکے ہیں۔جبکہ PHDمختلف شعبہ جات میں کروائی جائے گی اور اس کے لئے کوالیفائیڈ سٹاف کو تعینات کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :