ہری پور٬ تربیلا ڈیم کے آبی ذخیرہ میں کمی پانی کی سطح کم ہو کر 1502فٹ پر آگئی

منگل 25 اکتوبر 2016 17:19

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) تربیلا ڈیم کے آبی ذخیرہ میں کمی آگئی ٬جس سے تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیر48فٹ تک کم ہو گیااورڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1502فٹ پر آگئی ہے ڈیم میں پانی کی آمد میں بھی کمی کا سامناہے٬تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں بھی بڑی حد تک کمی آگئی۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کی ڈیلی رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کے ذخیرہ میں تیزی سے کمی آرہی ہے٬جس سے ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 48فٹ تک کم ہو گیا ہے٬تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1502فٹ پر آگئی ہے۔

ڈیم میں پانی کی آمد بھی کم ہو گئی ہے٬ پانی کی آمد 35ہزار 200کیوسک جبکہ کی پانی کا اخراج 45ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے ۔ڈیلی رپورٹ میںتربیلا بجلی گھر میں بجلی کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں بڑی حد تک کمی آگئی ہے۔بجلی گھر کے 6 یونٹ بند جبکہ 8 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن سے ایک ہزار285میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :