استور٬ سرکاری ملازمین اپ گریڈیشن کے حوالے سے جلد خوشخبری سنیں گے ٬ اورنگزیب ایڈووکیٹ

منگل 25 اکتوبر 2016 17:19

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف اورنگزیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپ گریڈیشن کے حوالے سے جلد خوشخبری سنیں گے ٬صوبائی اینٹی کرپشن یونٹ کے قیام کے لئے بل کابینہ میں پیش کیا جائے گا٬کابینہ سے منظوری کے بعد ہی بل کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ٬میڈیا سے گفتگو کے دوران پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ کلریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کے لئے کمیٹی نے سفارشات کو منطقی انجام تک پہنچا دیا ہے ٬کمیٹی کی سفارشات کے تحت 2800 سے زائد کلریکل سٹاف جن میں اسٹینوٹائپسٹس ٬کمپیوٹر آپریٹر ٬اور پرائیویٹ سیکرٹریز شامل ہیں کو اگلے گریڈ میں ترقی ملے گی ٬انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے حوالے سے کاغذی کارروائی پر تیزی سے کام جاری ہے چیف سیکرٹری کے اسلام آباد سے آنے کے بعد فائل پر مزید کام ہو گا اور پھر حتمی منظوری کے لئے وزیر اعلی کو بھیجی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے اپ گریڈیشن کے کام پر سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے قانونی تقاضوں کو فوری پورا کیا جائے ۔