سانحہ کوئٹہ کی مذمت کرتے ہیںدہشتگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں‘اس قسم کی بربریت کی اسلام ہرگز اجازت نہیں دیتا

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل٬ممبر اسلامی نظریاتی نے کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 17:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل٬ممبر اسلامی نظریاتی نے کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کی مذمت کرتے ہیںدہشتگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیںاس قسم کی بربریت کی اسلام ہرگز اجازت نہیں دیتاسانحہ کوئٹہ میں شہدا کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا گوہ ہیں دہشتگرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا پاکستان کی تمام اسلامی جماعتوں کے سربراہان اور ملک کے مقتدر دینی رہنماء اس قسم کی کاروائیوں کو حرام قرار دے چکے ہیں پاکستان دشمن قوتیں ملک میں مذموم کاروائیاں کر رہے ہیں اور پاک چین اقتصادی راہداری اور ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانے کی یہ کوششیں ہیں جو کسی صورت علماء کونسل کامیاب نہیں ہونے دے گی وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور دینی مدارس کی قیادت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں پولیس ٹریننگ سینٹر میں شہیدہونے واے اہل کاروں کے لیئے جامعہ قاسمیہ فیصل آباد میں علماء طلباء نے خصوصی دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا کا اہتمام کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :