کوئٹہ پولیس تربیتی سنٹرپر دہشتگرد حملے میں شہید ہونیوالوں کی نماز جنازہ ادا ٬ آرمی چیف ٬ڈی جی آئی ایس آئی ٬وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت٬ شہداء کے جسدخاکی آبائی علاقوں کو روانہ

منگل 25 اکتوبر 2016 17:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونیوالوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ٬ڈی جی آئی ایس آئی ٬وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سمیت اعلیٰ حکو متی وسو ل آفیسران نے شرکت کی جبکہ شہداء کی جسدخاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردئیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کے علاقے سریاب میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 61زیر تربیت اہلکار شہید جبکہ 120زخمی ہوگئے ۔شہداء کی نماز جنا زہ پو لیس لائن میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف٬ ڈی جی آئی ایس آئی٬ رضوان اختر ٬ڈی جی ایم آئی٬ وزیراعلی بلو چستان ثنااللہ زہری ٬کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض ٬صوبائی وزیر داخلہ میرسرفراز بگٹی ٬صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ ٬آئی جی پو لیس بلوچستان احسن محبوب ٬آئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن سمیت اراکین اسمبلی اوراعلیٰ وسول حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شہداء کی نماز جنازے کے بعد جسدخاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ٬شہداء میں کوئٹہ کے علاوہ تربت ٬لورالائی ٬قلعہ عبداللہ ٬سبی ٬ہرنائی ٬پنجگور ٬گوادر ٬پشین ٬پسنی ٬خضد ار ٬مستونگ ٬ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے جوان شامل ہیں تاہم سب سے زیادہ زیرتربیت پولیس اہلکاران میں سے 19کا تعلق تربت اور12کا پنجگور سے بتایاجارہاہے ۔