پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف ایک مذمتی قرارداد سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرادی

منگل 25 اکتوبر 2016 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اشرشد نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف ایک مذمتی قرارداد سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروادی ہے جس میں انہوں نے سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشت گرد تنظیموں کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا سراغ لگانے کا مطالبہ کیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف اپریشن کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔(اے ملک)