لاہورہائیکورٹ ٬وکلاء نے اپنے ہی پیٹی بند وکیل بھائی پر تشددلہولہان کردیا

منگل 25 اکتوبر 2016 16:43

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)لاہورہائیکورٹ میں بعض وکلاء نے اپنے ہی پیٹی بند وکیل بھائی پر تشدد کرکے اسے لہولہان کردیا۔ زخمی وکیل عبدالقیوم نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تشدد کا یہ واقعہ لاہورہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل کی عدالت کے باہر پیش آیا جہاں صائم نامی وکیل اور اس کے ساتھیوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر عبدالقیوم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے زخمی کردیا جبکہ حملہ آور وکلاء نے میڈیا کواس واقعہ کی کوریج سے بھی روک دیا۔(اے ملک)