جماعت اسلامی کا اجتماع عام اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا٬حکیم وحید

منگل 25 اکتوبر 2016 16:33

پشاور۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کے سینئر رہنما حکیم عبدالو حید نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام نہ صرف خیبر پختونخوا اور ملک بھر میں جماعت کے کارکنوں میں نئے جوش و ولولے کو جنم دینے کاباعث بنا ہے بلکہ یہ اجتماع ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے حوالے سے بھی سنگ میل ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں حکیم وحید نے اجتماع عام کے کامیاب انعقاد پرجماعت اسلامی کی صوبائی و ضلع پشاور کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ جماعت کے رہنمائوں اور کارکنوں نے اجتماع عام کے انعقاد کیلئے جس جذبے ٬ خلوص اور نیک نیتی سے دن رات محنت کی وہ لائق تحسین ہے۔

انھوں نے کہا کہ اجتماع عام میں عوام کی بھرپور شرکت اس امر کا ثبوت ہے کہ عوام جماعت اسلامی کو حقیقی مذہبی و سیاسی قیادت کا درجہ دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ جماعت اسلامی ہی ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی نظام دے سکتی ہے۔حکیم وحید نے کہا کہ امیر جماعت سراج الحق نے اجتماع عام سے اپنے خطاب میں واضح طور پر مملکت کو درپیش مسائل کا حل پیش کر دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :