کوئٹہ د ہشت گردی کے واقعہ میں بے گناہ افراد کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے ‘ پیاف

دہشت گردی کے واقعات سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے ٬دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائی جائے

منگل 25 اکتوبر 2016 16:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ نے کوئٹہ دہشت گردی کے واقعہ میں 60افراد سے زائد کی شہادت کے واقعہ کو افسوسناک قرا ر دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات سے باہمت قوم کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور خواجہ شاہزیب اکرم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فوج کے آپریشن ضرب عضب کے وجہ سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو مکمل ختم کیا جائے اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو منظر عام پر لا کر ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ملک کے اندر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام بزنس کمیونٹی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے حواریوں کو سخت پیغام بھیجاجائے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائی جائے۔

متعلقہ عنوان :