ہانگ کانگ سٹاکس 0.17فیصد کی کمی پر بند ہوئے

منگل 25 اکتوبر 2016 16:14

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ہانگ کانگ کے سٹاکس منگل کو 39پوائنٹس یا 0.17فیصد کی کمی سے 23565.11پوائنٹس پر بند ہوئے ٬ بنچ مارک ہینگ سینگ انڈیکس نے 23506.64اور 23631.34کے درمیان کاروبار کیا ٬ کاروباری حجم مجموعی طورپر 55.47بلین ہانگ کانگ ڈالر (قریباً7.15بلین امریکی ڈالر )رہا ٬ ہینگ سینگ چائنا انٹرپرائزز انڈیکس 15.2پوائنٹس یا 0.15فیصد کی کمی سے 9837.7پر بند ہوا ٬ بنکاری کا سب سے بڑا ادارہ ایچ ایس بی سی جو کہ ہانگ کانگ انڈیکس کے سب سے بڑے وزن کا پیمانہ ہے 0.25فیصد کی کمی سے 59.25ہانگ کانگ ڈالر پر بند ہوا٬ مقامی بورس آپریٹر ایچ کے ای ایکس 0.29فیصد کے اضافے سے 208.6ہانک کانگ ڈالر پر بند ہوا ٬ بھاری بھرکم صنعتوں میں سے چائنا موبائل کی شرح 0.44فیصد کی کمی سے 90.5ہانگ کانگ ڈالر ٹین سینٹ کے حصص کی شرح 0.28فیصد کی کمی سے 214.8ہانگ کانگ ڈالر مقامی فضائی کمپنی کیتھے پیسفک کے حصص کی شرح 0.38فیصد کی کمی سے 10.5ہانگ کانگ ڈالر ہو گئی ٬ سی کے ایچ ہولڈنگز جو کہ ارب پتی لی کا شنگ کے زبر کنٹرول طاقتور ہانگ کانگ میں قائم ڈویلپر ہے کے حصص کی شرح 0.46فیصد کی کمی سے 98.5ہانگ کانگ ڈالر ہو گئی ٬ چین میں قائم بیشتر مالیاتی سٹاکس کمی پر بند ہوئے ٬ بنک آف چائنا کے حصص کی شرح 0.28فیصد کی کمی سے 3.57ہانگ کانگ ڈالر ہو گئی ٬ بنک آف کمیونیکیشنز کے حصص کی شرح 6ہانگ کانگ ڈالر پر یکساں رہی ٬ چائنا کنسٹرکشن بنک کی شرح 0.17فیصد کی کمی سے 5.82ہانگ کانگ ڈالر ہو گئی ٬ آئی سی بی سی کے حصص کی شرح 0.42فیصد کی کمی سے 4.79ہانگ کانگ ڈالر ہو گئی جہاں تک توانائی کے سٹاکس کا تعلق ہے پیٹرو چائنا کے حصص کی شرح 0.88فیصد کی کمی سے 5.64ہانگ کانگ ڈالر ہو گئی ٬ سی این او او سی کے حصص کی شرح 10.7ہانگ کانگ ڈالر پر یکساں رہی ٬ سنو پیک 0.68فیصد کی کمی سے 5.89ہانگ کانگ ڈالر رہی (ایک امریکی ڈالر برابرہے 7.76ہانگ کانگ ڈالر کے )�

(جاری ہے)