بیجنگ میں 2020ء تک سڑکوں پر کاروں کی تعداد 6.3ملین تک محدود کر دی جائیگی

2015ء کے اواخر تک بیجنگ میں سڑکوں پر کاروں کی مجموعی تعداد 5.62ملین تھی

منگل 25 اکتوبر 2016 16:14

․بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) بیجنگ کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے منگل کو کہا ہے کہ شہر ٹریفک اژدہام میں کمی کی کوششوں کے طورپر 2002ء میں سڑک پر کاروں کی تعداد 6.3ملین تک محدود کر دے گا ۔

(جاری ہے)

بیجنگ میونسپل ٹرانسپورٹ کمیشن کے مطابق رجسٹرڈ ڈرائیوروں کو دستیاب نئے لائسنس پلٹیوں کی تعداد جو کہ اس وقت ماہانہ لاٹری کے ذریعے دیئے جاتے ہیں موجودہ 150000سالانہ سے کم کر کے 2018ء میں 100000کر دی جائے گی ٬ 2015ء کے اواخر تک بیجنگ میں سڑکوں پر کاروں کی مجموعی تعداد 5.62ملین تھی ٬ شہر میں 1998ء سے 2013 تک کاروں کی تعداد میں 303فیصد کا ا ضافہ ہوا ہے ٬ کئی اہم سڑکیں سنگین اژدہام کی لپیٹ میں ہیں ٬ 2004ء کے بعد سے شہر نے مسئلے کو حل کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں جن میں پلیٹ لاٹری کا اجرا پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی حوصلہ افزائی اور لائسنس پلیٹ تعداد کی بنیاد پر ٹریفک کنٹرول کا استعمال شامل ہے ۔