چین فولاد اور کوئلے کی پیداوار میں کمی کے اہداف پروگرام سے قبل پورے کر لے گا

مرکزی حکومت کے دبائو کی وجہ سے حالیہ مہینوں میں پیداواری گنجائش میں کمی کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں

منگل 25 اکتوبر 2016 16:16

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) امید ہے کہ چین سال رواں میں پروگرام کے مطابق فولاد اور کوئلے کی سالانہ گنجائش میں کمی کے اپنی اہداف پورے کر لے گا۔ یہ بات ملک کے سب سے بڑے اقتصادی منصوبہ ساز نے منگل کو بتائی ہے ۔مقامی حکام نے مرکزی حکومت کی طرف سے دبائو کی وجہ سے حالیہ مہینوں میں پیداواری گنجائش میں کمی کی کوششیں تیز کر دی ہیں ٬ ستمبر کے اواخر تک چین نے فولاد اور کوئلے کی پیداوار میں کمی کے اپنے 80فیصد کے زائد کے اہداف پورے کر لئے تھے ۔

یہ بات قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی ) نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی ہے ۔چائنا فولاد اور کوئلے کی پیداوار اور کھپت کا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ٬ زائد گنجائش میں کمی مرکزی حکومت کے ایجنڈے پر سرفہرست ہے کیونکہ دونوں صنعتیں کافی عرصے سے زائد گنجائش کے مسئلے سے دوچار ہیں اور حالیہ برسوں میں چین کی نمو پر اہم رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ٬ ملک نے 2020ء تک 100اور 150ملین ٹن کے درمیان فولاد کی گنجائش میں کمی کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ٬ اس میں 2016ء میں 45ملین ٹن کی کمی کرنا بھی شامل ہے ٬ امسال کوئلے کی پیداوار میں کمی کا ہدف 250ملین ٹن ہے ٬ پیداوار میں کمی کی کوششوں کی بدولت فولاد اور کوئلے کی قیمتوں میں بحالی ہوئی ہے ٬ 21اکتوبر کے اواخر تک سٹیل کمپوزٹ پرائس انڈیکس 79پوائنٹس تھا جو کہ سال کے آغاز کے بعد سے 40فیصد زیادہ ہے ٬ بوہائی ۔

(جاری ہے)

رم سٹیم ۔کول پرائس انڈیکس جو کہ بنچ مارک انڈیکس ہے ٬ گذشتہ ہفتے 577یوآن ( 85.1امریکی ڈالر ) فی ٹن بڑھ گیا ٬ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہائی کارپوریٹ قرضوں سے نمٹنے کیلئے چین کی جدوجہد میں وسیع تر مثبت مدد ملی ہے ٬ پیداواری قیمت میں ستمبر میں قریباً پانچ برسوں میں پہلی مرتبہ اضافہ ہوا ہے ۔ این ڈی آر سی نے کہا کہ وہ فولاد اور کوئلے میں غیر ضروری پیداواری گنجائش میں کمی کی کوششیں جاری رکھے گا تا کہ طویل المیعاد میں ڈھانچہ جاتی اوور حال میں سہولت پیدا کی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :