کوئٹہ میں دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی بھارت کی کارستانی ہے٬ بد امنی پھیلانے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ٬کلیم اللہ قائم خانی

منگل 25 اکتوبر 2016 16:13

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) سنی ایکشن کمیٹی ضلع ٹنڈوالہیار کے رہنمائوں کلیم اللہ خان قائم خانی ٬ مولانا اصغر تھیبو ٬ عبدالماجد شیدی ٬ مولانا صدیق بوذدار و دیگر نے پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں دہشت گردی کے بدترین واقعے کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کے ذریعے بھی پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے کوئٹہ میں دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی بھی بھارت کی کارستانی ہے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے پر پوری قوم افسردہ ہو گئی ہے بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے عالمی طاقتیں بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیں کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں آئے روز جنازے اٹھا اٹھا کر بحثیت قوم ہماری آنکھیں پتھرا گئیں ہیں بھارت نے پاکستان میں منعقد ہونے والی سارک کانفرنس کا بائیکاٹ کیا لیکن بھارت میں ہونے والی ہارٹ ایشیا کانفرنس میں شرکت کی پاکستان نے فوری حامی بھر لی ہماری حکومت ہمیشہ کمزوری دکھاتی ہیں جس کا فائدہ انڈیا کو پہنچتا ہے مودی اسلام دشمن شناخت رکھتا ہے مودی کی اسلام دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی بھی نہیں مودی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پوری قوم متحد ہوجائے دہشت گردی کرنے کی ذمہ داری کوئی بھی قبول کرے اس کا اصل کھرا بھارت میں ہی نکلتا ہے پاکستان میں بد امنی پھیلانے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں انہیں عبرتناک سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :