مردم شماری کے فارم میں خواجہ سرائوں کے لئے نیا کالم بنانے کے لیے دائردرخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

منگل 25 اکتوبر 2016 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ سرائوں کے لیے مردم شماری کے فارم میں نیا کالم بنانے کے لیے دائردرخواست پر فریقین سے جواب طلبی کے لئے نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ منگل کو عدالت عالیہ جسٹس اطہر من اللہ نے شی میل ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں چیرمین نادرا٬ چیف الیکشن کمشنر٬ ڈی جی شماریات٬ سیکریٹری داخلہ اور وزارت انسانی حقوق کو فریق بنایا گیاہے۔سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ تیسری جنس کو ووٹ کے حق کے لیے شناختی کارڈ میں بھی اصلاح کی جائے جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :