پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 133رنز سے شکست دیکر میچ اور سیریز جیت لی

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 456رنز ہدف کے تعاقب میں 322رنز بنا کر آئوٹ ٬ بلیک ووڈ کے 95 اوربریتھ ویٹ کے 67رنز پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 6٬ذوالفقار بابر نی2٬راحت علی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی یاسر شاہ مین آف دی میچ قرار٬دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ30اکتوبر سے شارجہ میں کھیلا جائے گا

منگل 25 اکتوبر 2016 16:08

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 133رنز سے شکست دیکر میچ اور سیریز جیت لی ٬ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 456رنز ہدف کے تعاقب میں 322رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی٬ویسٹ انڈیز کی جانب سے بلیک ووڈ 95٬بریتھ ویٹ 67اور ہوپ41رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 6٬ذوالفقار بابر نی2٬راحت علی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے یاسر شاہ کو میچ میں 10وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ30اکتوبر سے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔منگل کوابوظہبی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن ویسٹ انڈین ٹیم میدان میں اتری تو اسے فتح کیلئے 285 رنز درکار تھے جبکہ پاکستان کو میچ اور سیریز اپنے نام کرنے کیلئے مزید 6 وکٹوں کی ضرورت تھی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز نے 171 رنز چار کھلاڑی آئوٹ سے اپنی نامکمل اننگ دوبارہ شروع کی تو پاکستان کو کامیابی کیلئے زیادہ دیر انتظار نہ کرنا پڑا اور187کے اسکور پر یاسر شاہ نے روسٹن چیز کو سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔اس موقع پر جیمز بلیک وڈ اور کپتان جیسن ہولڈر نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 57 رنز جوڑے لیکن اس خطرناک ہوتی شراکت کا خاتمہ یاسر نے بلیک وڈ کی وکٹیں بکھیر کر کیا جنہوں نے 95 رنز بنائے۔

ہولڈر سے بھی اپنے ساتھی کی جدائی برداشت نہ ہو سکی اور وہ بھی یاسر کو وکٹ دے کر پویلین لوٹ گئے۔جب کھانے کا وقفہ ہوا تو ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹ کے نقصان پر 272 رنز بنائے تھے٬ کھانے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز کی 8ویں وکٹ 311رنز کے مجموعی سکور پر گری جب ہوپ41رنز بنا کر آئوٹ ہوئے٬ویسٹ انڈیز کی 9ویں وکٹ 312اور آخری وکٹ 322رنز کے مجموعی سکور پر گری٬ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 456رنز ہدف کے تعاقب میں 322رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔پاکستان کے یاسر شاہ کو میچ میں 10وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ30اکتوبر سے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :