بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ٬ شین واٹسن سڈنی تھنڈر کے نئے کپتان مقرر

منگل 25 اکتوبر 2016 16:08

بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ٬ شین واٹسن سڈنی تھنڈر کے نئے کپتان مقرر

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سابق آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے سڈنی تھنڈر ٹیم کے نئے کپتان مقرر ہو گئے٬ انہیں مائیکل ہسی کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے٬ ہسی نے رواں سال کے شروع میں تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

سڈنی تھنڈر کی ٹیم بگ بیش لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ واٹسن نے اپنے بیان میں کہا کہ سڈنی تھنڈر کا کپتان مقرر ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے٬ میں اپنے انٹرنیشنل تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :