فیصل آباد٬ مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ٬9 زخمی

منگل 25 اکتوبر 2016 15:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ9افراد زخمی ہو گئے٬ آن لائن کے مطابق رضا آباد کا رہائشی 17سالہ عمر اشفاق ولد محمد اشفاق ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا تھا جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ پانچ روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسا ٬ جوہر آباد خوشاب سے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالا 22سالہ دانیال بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا ٬ تھانہ سمن آباد کے علاقے رسالہ روڈ شیخاں الا پھاٹک کے قریب سائیکل سوار 50سالہ لطیف کو کارنے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا تھا ٬ جو دورا ن علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا ٬ ورثاء نے قانونی کارروائی کیلئے احتجاج بھی کیا ٬ پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے ٬ کشمیر پل پر ٹریفک حادثات میں نور حسین ٬ ٹھیکریوالا میں فقیر حسین ٬ 76گ ب کے قریب ٹریفک حادثے میں طارق کی اہلیہ ٬ 107گ ب جڑانوالہ کے قریب موٹر سائیکل سے گر کر محمد صدیق زخمی ہو گیا ٬ سرگودھا روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں بہار ٬ انور ٬ ریحان اور مقبول زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :