بنگلہ دیش میں چائے کے نرخوں میں 2.8 فیصد کمی

منگل 25 اکتوبر 2016 15:10

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) بنگلہ دیش میں چائے کے نرخوں میں 2.8 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ کم معیار کے باعث طلب میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ہفتہ وار نیلامی میں چائے کی قیمت 214.70 ٹکے (2.80 ڈالر ) فی کلو گرام رہی جبکہ ایک ہفتہ قبل یہ 220.96 ٹکے فی کلوگرام نیلام ہوئی تھی۔نیلامی میں چائے کی سپلائی گزشتہ ہفتے کی نسبت کم رہی۔قریبا 2.31 ملین کلوگرام چائے فروخت کیلئے لائی گئی جس کا 24 فیصد حصہ فروخت ہوئے بغیر واپس لے جایا گیا۔گزشتہ ہفتے 2.58 ملین کلوگرام چائے فروخت کیلئے لائی گئی تھی جس میں سے 20 فیصد فروخت نہیں ہوسکی تھی۔

متعلقہ عنوان :