یورپی مارکیٹ میں پام کرنل آئل کے نرخوں میں اضافہ

منگل 25 اکتوبر 2016 15:10

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) یورپی مارکیٹ میں پام کرنل آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ بڑھتی طلب بتائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ملائیشیاء اور انڈونیشیاء کے پام کرنل کے سودے 1340 ڈالر فی ٹن طے پائے جو کہ رواں ہفتے کے دوران کم ازکم 100 ڈالر فی ٹن اضافہ ہے۔مارکیٹ میں آر بی ڈی پام اولین آئل کی جنوری سے مارچ تک فروخت کیلئے پیشکشوں میں 2.50 ڈالر فی ٹن تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔