ستمبر کے دوران جاپان کی برآمدات میں 6.9 فیصد کمی

منگل 25 اکتوبر 2016 15:10

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) جاپان نے کہا ہے کہ ستمبر کے دوران اس کی برآمدات میں 6.9 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ ین کی مستحکم شرح تبادلہ ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی جاری رپورٹ کے مطابق ستمبر کے دوران ملکی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت6.9 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ ین کی مستحکم شرح تبادلہ اور امریکا کو کاروں٬ چین کو بجلی کا سامان اور سٹیل کیی مصنوعات کی فروخت میں کمی ہے۔