دھونی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے کیلئے 4 چھکوں کی ضرورت

منگل 25 اکتوبر 2016 15:02

دھونی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے کیلئے ..

رانچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی کو ون ڈے میچز میں چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید 4 چھکوں کی ضرورت ہے٬ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بھارتی بلے باز بن جائیں گے جبکہ مجموعی طور پر وہ دنیا کے پانچویں بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز پاکستانی بلے باز شاہدخان آفریدی کے پاس ہے جنہوں نے 351 چھکے لگا رکھے ہیں٬ سنتھ جے سوریا 270 چھکوں کے ساتھ دوسرے٬ کرس گیل 238 چھکوں کے ساتھ تیسرے اور برینڈن میک کولم 200 چھکے لگا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں٬ دھونی نے 281 میچز میں 196 چھکے لگا رکھے ہیں اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ دھونی نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں کیریئر کے دو سو چھکے مکمل کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :