بلیک ووڈ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار

منگل 25 اکتوبر 2016 15:02

بلیک ووڈ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نروس نائنٹیز ..

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ویسٹ انڈین ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز جرمین بلیک ووڈ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور 5 رنز کے فرق سے کیریئر کی دوسری سنچری مکمل نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

بلیک ووڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا٬ وہ کیریئر کی دوسری سنچری سے صرف 5 رنز کی دوری پر تھے کہ یاسرشاہ نے انہیں کلین بولڈ کر دیا۔ بلیک ووڈ 95 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :