ویمن کرکٹ٬ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو آخری ون ڈے میں 126 رنز سے ہرا دیا٬ سات میچوں کی سیریز 5-2 سے نیوزی لینڈ کے نام٬ کیٹی میچ اور ایمی سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار

منگل 25 اکتوبر 2016 15:02

کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے میزبان جنوبی افریقہ ویمن کو ساتویں اور آخری ایک روزہ میچ میں 126 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر سیریز 5-2 سے جیت لی۔ کیٹی مارٹن میچ اور ایمی سیٹرتھویٹ سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

(جاری ہے)

پارل میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے٬ کیٹی مارٹن 81 اور ایمی سیٹرتھویٹ 53 رنز بنا کر نمایاں رہیں٬ آیابونگا اور موزلائن نے دو٬ دو وکٹیں لیں٬ جواب میں جنوبی افریقن ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 45.5 اوورز میں 147 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی٬ پانچ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں٬ لیزل لی اور کرسٹن22٬ 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں٬ ایرن برمنگھم نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :