ابوظہبی ٹیسٹ، پاکستا ن نے ویسٹ انڈیز کو 133رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

منگل 25 اکتوبر 2016 14:56

ابوظہبی ٹیسٹ، پاکستا ن نے ویسٹ انڈیز کو 133رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے ..

ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اکتوبر۔2016ء ) پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو133رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے ۔ابو ظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 6 وکٹیں اور ویسٹ انڈیز کو 285 رنز درکار تھے ،ویسٹ انڈیز نے 171 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر دن کا آغاز کیا اور روسٹن چیز اور بلیک ووڈ نے تیزی سے رنز بنانا شروع کیئے اور 70 رنز کی شراکت قائم کی، روسٹن چیز 187 کے مجموعی سکور 20 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار ہو گئے ،اس کے بعد جرمین بلیک ووڈ نے مزید تیزی سے کھیلنا شروع کیا تاہم وہ بھی 95 رنز بنا کر 244 کے مجموعی سکو رپریاسر شاہ کی گھومتی گیند کا نشانہ بن گئے ،مہمان ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر بھی 266 کے مجموعی سکور پر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ،اس کے بعد ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی کھلاڑی خواطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا اور پوری ٹیم 322رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 6 ، ذوالفقار بابر نے 2جب کہ محمد نواز اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں گرین کیپس نے کالی آندھی کو 56 رنز سے شکست دی تھی۔