تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے دفتری اوقات صبح 8 سے سہ پہر 3 بجے تک مقرر کر دیئے گئے

منگل 25 اکتوبر 2016 14:49

فیصل آباد۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے دفتری اوقات صبح 8 سے سہ پہر 3 بجے تک مقرر کر دیئے گئے ہیں جبکہ تمام ملازمین کو بائیومیٹرک حاضری بھی یقینی بنانا ہوگی ۔بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں طلباء و طالبات ٬سکولزو کالجز انتظامیہ اور مفاد عامہ کے پیش نظر بائیومیٹرک طریقہ حاضری متعارف کروایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بورڈ اہلکار صبح 8 بجے اور سہ پہر 3 بجے بائیومیٹرک مشین پر انگوٹھا لگا کر اپنی حاضری مارک نہیں کرے گا اس کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا اور اس کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو اہلکار تاخیر سے دفتر پہنچیں گے انہیں اتنا ہی وقت اضافی طور پر دفتر کو دینا اور اپنا کام نمٹانا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ سالانہ 2016 کے طلبا و طالبات کی ری و سپر چیکنگ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے لہذا موصول ہونے والی درخواستوں میں کوئی غلطی نظر آئی تو اسے فوری درست کر دیا جائیگا ۔

انہوں نے بتایا کہ منگل کو انٹرمیڈیٹ کے طلباء سے ری چیکنگ فارمز کی وصولی کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے تاہم جن بچوں نے اپنے فارم جمع کروائے ہیں وہ اپنے پیپر ری چیک کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :