ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ میں موسمیاتی تبدیلی کے مو ضوع پر پانچ روزہ ورکشاپ کا آغاز

منگل 25 اکتوبر 2016 14:49

فیصل آباد۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے مو ضوع پر پانچ روزہ ورکشاپ کا آغاز ہوگیاہے جس میں بڑی تعداد میں زرعی سائنسدان اور ر ریسرچ سکالرز شرکت کر رہے ہیں۔کانفرنس کے افتتاحی روز ڈائریکٹر اگرانومی ایوب ریسرچ شیخ مختار احمد ٬ ڈائریکٹر ریسرچ غلام محمودسبحانی ٬ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد چٹھہ اور دیگر زرعی سائنسدانوں نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ورکشاپ میں اپنے تجربات اور تحقیقی مقالہ جات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلی کے زرعی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیںجبکہ گزشتہ چند سالوں سے موسمی حالات جن میں بارشوں کا کم یا زیادہ ہونا ٬خشک سالی ٬موسم گرما کا زیادہ دیر تک رہنا جیسے حالات فصلوں کی پیداوار پر اثرانداز ہوکرزرعی اجناس کی پیداوارمیں مسلسل کمی کا باعث بن رہے ہیں جس سے جہاں ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے میں مشکل کا سامنا ہے وہیں کاشتکار بھی بھاری مالی نقصان برداشت کر رہے ہیں۔اس موقع پر مقررین نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے بعض آراء اور تجاویز بھی پیش کیں۔