کمپنی باغ کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری

منگل 25 اکتوبر 2016 14:49

سرگودھا۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) کمپنی باغ کے مختلف گرائونڈز کو خوبصورت بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے کمپنی باغ میں آنیوالے لوگوں کیلئے باتھ روم کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جبکہ خوبصورت پودے لگانے اور مختلف قسم کے ماڈلز تیار کرنے کا کام بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی باغ کو مکمل تفریح گاہ بنانے کے بعد چاروں اطراف سے انٹری کیلئے سابقہ راستے بحال کئے جائینگے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں چاروں راستوں کو استعمال کیا جائے اور لوگوں کو تفریح کیلئے آسانیاں پیدا ہوں۔

کمپنی باغ کی خوبصورتی کیساتھ ساتھ جناح ہال کی عمارت کو اس کے نام کی مناسبت سے شایان شان طریقہ سے تیار کرنے کا عمل بھی تیز کیا جارہا ہے اور جناح ہال میں قائم پرائیویٹ دفاتر کو فوری طور پر ختم کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :