شہادت حضرت امام علی زین العابدینؓ اور حضرت بی بی فضہؓ کے سلسلہ میں جلوس پرسوں نکالا جا ئیگا

منگل 25 اکتوبر 2016 14:49

سرگودھا۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) شہادت حضرت امام علی زین العابدینؓ اور شہادت حضرت بی بی فضہؓ کے سلسلہ میں جلوس جمعرات کی صبح 9 بجے مرکزی امام بارگاہ بلاک نمبر 7 سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بلاک 19 میں اختتام پذیر ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے۔ مجلس عزاء سے کرامت عباس حیدری‘ علامہ مظہر مشہدی خطاب کرینگے۔ جلوس سید حسن طاہر کرمانی کے زیر اہتمام نکالا جائیگا۔