ما ہرین کی جڑی بوٹیوں کی تلفی کے بارے میں کاشتکاروں کی رہنمائی کی ہدایت

منگل 25 اکتوبر 2016 14:35

فیصل آباد۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)محکمہ زراعت کے افسران کو جڑی بوٹیوں کی تلفی کے بارے میں کاشتکاروں کی موثر رہنمائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیاہے کہ محکمہ زراعت کے افسران کسانوں کو کھادوں کے متناسب استعمال کے بارے میں بھی تربیت فراہم کریں تاکہ فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداوارکا حصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت زرعی ترقی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور گندم ٬ کماد ٬ دھان ٬ کپاس ٬ سورج مکھی وغیرہ کی فصلات کی زیادہ سے زیادہ کاشت اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے فی ایکڑ زائد پیداوار کے حصول کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوںنے زراعت کے افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ مختلف مقامات پر فارمرز ڈیز کا انعقاد کریں تاکہ کسانوں کی رہنمائی کے علاوہ انہیں اپنے مسائل بیان کرنے اور اس کے حل کیلئے مشاورت میں مدد مل سکے۔