یو اے ای میں کرکٹر یونس خان سب سے کامیاب بیٹسمین بن گئے٬مصباح الحق کا دوسرا نمبر

ٹیسٹ کرکٹر نے 56.58 کی اوسط سے 2433 رنز بنا لئے ٬11 سنچریاں بھی شامل

منگل 25 اکتوبر 2016 14:12

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) کرکٹر یونس خان یواے ای میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے٬ وہ اب تک 56.58 کی اوسط سی2433 رنز جوڑ چکے ہیں٬ اس میں 11 سنچریاں بھی شامل ہیں۔مصباح الحق 2152 رنزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے٬ کپتان اس وقت انٹرنیشنل مقابلوں میں سرگرم معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر بھی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ابوظبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے کے بعد دوسری میں29پر ناقابل شکست رہنے والے یونس خان یواے ای میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین ہیں٬ انھوں نے اب تک56.58 کی اوسط سے 2433 رنز جوڑے٬ اس میں11 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

مصباح الحق 61.48 کی ایوریج کے ساتھ 2152 رنز بناکر دوسرے نمبر پر رہے٬انھوں نی6 تھری فیگر اننگز سجائیں٬ اظہر علی نے 58.65کی اوسط سے 6سنچریوں سمیت 1877 رنز اپنے نام کے آگے درج کرائے٬محمد حفیظ 1477 اور اسد شفیق1458 رنز بناچکے ہیں٬دونوں کی ایوریج 50 سے زیادہ اوراس میں3٬3 تھری فیگر اننگز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :