وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث سپورٹس فیڈریشنز میں گروہ بندی اور متوازی فیڈریشنز بنانے کا عمل ایک بار پھر شروع
منگل 25 اکتوبر 2016 14:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث سپورٹس فیڈریشنز میں گروہ بندی اور متوازی فیڈریشنز بنانے کا عمل ایک بار پھر شروع ہو گیا اور پاکستان جوڈو فیڈریشن کا قیام ہونے کے باوجود وفاقی کابینہ میں شامل وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی سربراہی میں ایک اور پاکستان جوڈو فیڈریشن کا قیام عمل میں لانے کی کوشش کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن (پی او اے ) کی تنبہہ کے بعد پاکستان جوڈو فیڈریشن نے اپنے الیکشن رواں سال اگست میں منعقد کروائے تھے جس میں آرمی سپورٹس ڈارئریکٹوریٹ کے کرنل جنید عالم صدر اور منصور احمد آئندہ چار سال کی مدت کیلئے سیکرٹری منتخب ہوئے تھے جبکہ جوڈو کی عالمی تنظیم "آئی جے ایف "کے نمائندے اور پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن نے جوڈو فیڈریشن کے انتخابات کو خوش آئند قرار دیا تھا اور فیڈریشن احسن انداز میں اپنے امور بھی سر انجام بھی دے رہی تھی تاہم گزشتہ روز لاہور میںایک اور جعلی الیکشن کرواکر وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی سربراہی میں ایک اور پاکستان جوڈو فیڈریشن کا قیام عمل میں لانے کی کوشش کی گئی جس کے دیگر عہدداران میں شاہد جاوید سیکرٹری ٬ محمود نوید چیئرمین ٬ عابدہ تنویر چیئرپرسن اور امتیاز اکرم فنانس سیکرٹری شامل ہیں جبکہ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریا ض حسین سے بھی اس غیر قانونی الیکشن کی حمایت لینے کی کوششیں بھی کی گئی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.