ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیراہتمام انٹر کلب ہاکی چیمپئین شپ

افتتاحی میچ میں فرینڈزکلب نے کینٹ کلب کو 2-0 سے شکست دیکر جیت لیا

منگل 25 اکتوبر 2016 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیراہتمام انٹر کلب ہاکی چیمپئین شپ اٹک آئل ریفائنری مورگاہ کے ہاکی گرائونڈ میں شروع ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ فرینڈز ہاکی کلب اور کینٹ ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔

(جاری ہے)

جو دلچسپ مقابلے کے بعد فرینڈز کلب 2-0سے جیت لیا۔ اس میچ کے مہمان خصوصی قومی وویمن ہاکی ٹیم کے کوچ اولمپئین سعید خان تھے ۔میچ شروع ہونے سے پہلے دونوں ٹیموں کا تعارف مہمان خصوصی سے کروایا گیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی کے سیکرٹری مرتضٰی بھٹی ٬پرویز کیانی انٹرنیشنل ٬اخلاق عثمانی ٬محمد یسین بھی موجو تھے ۔میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض احسان الحق بابر اور محمدزاہد نے ادا کیے ۔

متعلقہ عنوان :