میکسیکو٬ افراط زر کی شرح میں اضافہ

منگل 25 اکتوبر 2016 13:58

میکسیکو سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) میکسیکو نے کہا ہے کہ اکتوبر کے اوائل میں افراط زر کی شرح اضافے سے 3.09 فیصد ہو گئی جو ڈیڑھ سال کی بلند ترین شرح ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی جاری رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے وسط میں افراط زر کی شرح میں 3.09 فیصد سالانہ کے حساب سے اضافہ ہوا جو اپریل 2015 ء کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔یاد رہے کہ میکسیکو کے مرکزی بینک کا افراط زر کا زیادہ سے زیادہ ہدف 3 فیصد ہے۔