یورپی یونین کی یونان کیلئے تیسرے بیل آئوٹ پیکج کی منظوری

منگل 25 اکتوبر 2016 13:58

لکسمبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) یورپی یونین نے یونان کیلئے تیسرے بیل آئوٹ پیکج کے سلسلے میں 3 ارب ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے شعبہ سٹیبلٹی میکنزم کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یونان کیلئے تیسرے بیل آئوٹ پیکج کے طور پر 2.8 ارب یورو (3 ارب ڈالر) کی منظوری دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیل آئوٹ پیکج کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ یونان اصلاحات اور ملکی ترقی کیلئے بہتر انداز میں عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :