ابوظہبی کمرشل بینک کے خالص منافع میں 17 فیصد کمی

منگل 25 اکتوبر 2016 13:58

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ابوظہبی کمرشل بینک نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 17 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ متعدد کاروباری نقائص اور سود سے حاصل ہونے والی آمدنی میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران بینک کا خالص منافع 999.1 ملین درہم (272 ملین ڈالر) رہا جبکہ 2015 ء کے اسی عرصے کے دوران 1.20 ارب درہم خالص منافع ہوا تھا۔یاد رہے کہ ابوظہبی کمرشل بینک اثاثوں کے اعتبار سے متحدہ عرب امارات کے دوسرا بڑا بینک ہے۔