دوسری عالمی پاکستان گرین بلڈ ایکسپو اینڈ کانفرنس پرسوں سے کراچی میں شروع ہو گی

منگل 25 اکتوبر 2016 13:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) دوسری عالمی پاکستان گرین بلڈ ایکسپو اینڈ کانفرنس(جمعرات) سے کراچی میں شروع ہو گی ۔تین روز نمائش کا افتتاح وفاقی وزیر میرہزار خان بجارانی کریں گے۔

(جاری ہے)

نمائش کے منتظمین کے مطابق لاہور میں پہلی نمائش کے کامیاب انعقاد کے بعد نمائش کے دوسرے باب کیلئے کراچی کو منتخب کیا گیا ہے۔نمائش کا مقصد تعمیرات کو ماحول دوست بنانا ہے۔ اس سلسلے میں دنیا بھر میں ہونے والے پیشرفت پر بات چیت ہوگی اور مشاہدے کے لئے گرین بلڈنگ مٹیریل اینٹیں ٬ پینٹس٬ گلاس اور ایلومینیم مصنوعات کو پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :