آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

منگل 25 اکتوبر 2016 13:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گاتاہم مالاکنڈ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ٬ْترجمان محکمہ موسمیات راشد بلا ل کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔انہوںنے کہاکہ ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: قلات01٬ کالام٬ سکردو02٬ استور03٬ کوئٹہ04 اور لاہور میں کم سے کم 18٬ اسلام آباد 11٬ کراچی 24٬ پشاور 15٬ کوئٹہ 04٬ ہنزہ 06جبکہ گلگت اور چترال میں 05تک رہنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :