تیسرا ون ڈے، سابق کیوی آ ل راؤنڈ سکاٹ سٹا ئرس کو بڑا بول بولنا مہنگا پڑ گیا

منگل 25 اکتوبر 2016 13:43

تیسرا ون ڈے، سابق کیوی آ ل راؤنڈ سکاٹ سٹا ئرس کو بڑا بول بولنا مہنگا ..

موہالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اکتوبر۔2016ء ) بھارت اور نیو زی لینڈ کے مابین تیسرے ون ڈے کے دوران سابق کیوی آ ل راؤنڈ سکاٹ سٹا ئرس کو بڑا بول بولنا مہنگا پڑ گیا ۔

(جاری ہے)

سکاٹ سٹائرس سابق بھارتی اوپنر سنیل گواسکر اور روی شاستری کے ہمراہ کمنٹری بکس میں موجود تھے جب ہندوستانی کپتان ایم ایس دھونی نے حیران کن طور پر گیند پارٹ ٹائم باؤلر کیدھر جادھو کو تھمائی،دھونی کے اس فیصلے پر حیران سکاٹ سٹائرس نے اپنے ساتھی کمنٹیٹر کو چیلنج دیا کہ اگر جادھو ایک بھی وکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے تو وہ اسی وقت کمنٹری بکس چھوڑ کر وطن واپس لوٹ جائیں گے،حیران کن طور پر جادھو نے ایک کی بجائے 3وکٹیں حاصل کرلیں جس کے بعد سٹائرس نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کمنٹری بکس چھوڑ دیا ۔