ملائیشیا کے ہسپتال میں آتشزدگی سے 6 افراد جاں بحق

منگل 25 اکتوبر 2016 13:48

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ملائیشیا کے علاقے جوہر باہرو کے ایک بڑے ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ آگ جوہر باہرو کے سلطانہ امینہ ہسپتال کی دوسری منزل پر واقع انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں لگی۔

(جاری ہے)

ملائشیا کی وزارت صحت کے ایک سنیئر عہدیدارنے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں مریض اور ہسپتال کے عملے کے ارکان شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھلسنے اور دھوئیں سے دم گھٹنے کی وجہ سے اس وقت ایک مریض اور عملے کے دو ارکان کی حالت انتہائی نازک ہے۔ فائربریگیڈ عملے کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق دو گھنٹوں کی محنت سے آگ پر قابو پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شرٹ سرکٹ ہو سکتاہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :