لائوس ریلوے کی تعمیر کے منصوبے کامعاہدہ

چینی کمپنی 37.4 ارب یوآن سے 414کلومیٹر ریلوے لائن تعمیر کریگی

منگل 25 اکتوبر 2016 13:48

وائن ٹیائن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) چین لائوس ریلوے کا منصوبہ ایک مثالی منصوبے کی حیثیت اختیار کر گیا ہے ٬ چین لائوس ریلوے منصوبے کی کل لمبائی 414کلومیٹر ہے ٬ اس ریلوے لائن پر ریل کی رفتار 160کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی ٬ منصوبے کی تکمیل 37.

(جاری ہے)

4ارب چینی یوآن کی لاگت سے پانچ سال میں مکمل ہو گی ٬ یہ منصوبہ بیلٹ اینڈ رو ڈ منصوبے کا اہم حصہ ہے ٬ اب اس کے دوسرے مرحلے کیلئے معاہد ے کے گذشتہ روز دستخط کئے گئے ہیں ٬ معاہدے میں گیارہ ذیلی معاہدے شامل ہیں ٬ اس سلسلے میں اگست میں بیجنگ میں ایک اجلاس ہوا تھا جہاں بولیوں کا تجزیہ کیا گیا تھا ٬ اس سلسلے میں معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب گذشتہ روز منعقد ہوئی جس میں لائوس کے وزیر ٹرانسپورٹ چینی سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :