چینی یوآن کی قدر میں کمی کا رجحان رہا

منگل 25 اکتوبر 2016 13:47

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) چینی یوآن کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ٬ امریکی ڈالر کے مقابلے میں چینی یوآن کی قدر میں کمی کی یہ شرح گذشتہ چھ سال کے دوران سب سے کم شرح ہے ٬ چینی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں چینی یوآن کی قدر میں 54بیسک پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ٬ اس طرح چینی یوآن 6.7744پر بند ہوا ۔