سبز مرچ کی فصل کوکوڑھ کی بیمار ی سے بچائو کیلئے زہر سپرے کریں٬ زرعی ماہرین

منگل 25 اکتوبر 2016 13:39

سلانوالی۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)زرعی ماہرین نے سبزمرچ کے کاشت کار وں کوآگا ہ کیاہے کہ و ہ سبزمرچ کے کوڑ ھ کی بیمار ی ابتدائی پھل پر گول گہر ے دھبوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جس سے پھل درمیان سے سیا ہ اور آخر میں سارا پھل گل سڑ جاتا ہے٬ جو پھل بنتا ہے و ہ بھی چھوٹا اورنہ ہونے کے برا بر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

مرچ کے تنے کے گلائو کے حملہ سے پودے کا تنا زمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتا ہے بعدازاں سارا پودا سو کھ جاتا ہے ۔

ا س بیماری کا حملہ عام طو پرنیچی جگہوں پر ہوتاہے۔ اس بیماری سے بچائو کیلئے محکمہ زراعت توسیع وپیسٹ وارننگ کے فیلڈ عملہ کی سفارش کر د ہ زہر اس طرح سپرے کریں کہ اس کے اردگرد والی مٹی بھی گیلی ہوجائے پودوں کا معائنہ کرتے رہیں اور متاثر ہ پتوں اور پودوںکو اکھا ڑ کر تلف کردیں ۔