رابی پیرزادہ کا اپنی نئی میوزیکل البم کی ویڈیو میں نئے ماڈلز کو متعارف کرانے کا فیصلہ

منگل 25 اکتوبر 2016 13:37

رابی پیرزادہ کا اپنی نئی میوزیکل البم کی ویڈیو میں نئے ماڈلز کو متعارف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی نئی میوزیکل البم کی ویڈیو میں نئے ماڈلز کو متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ آج کل اپنی نئی میوزیکل البم کے ویڈیو سونگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں انہوں نے نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کے لئے نوجوان ماڈلز کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس حوالے سے رابی پیرزادہ ماڈلنگ کا شوق رکھنے والے نوجوانوں کے آڈیشن لے رہی ہیں ۔ توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں وہ ماڈل کو منتخب کرنے کے بعد اپنی میوزیکل ویڈیو البم کی ریکارڈنگ شروع کر دیں گی ۔ یاد رہے کہ رابی پیرزادہ اس وقت فلموں ٬ ٹی وی ڈراموں اور گلوکاری کے ساتھ اپنے بیوٹی سیلون میں بھی بے حد مصروف ہیں ۔